اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snow Clearance Preparedness In Baramulla برف ہٹانے کیلئے جدید مشینری اور عملہ تیار، ایم ای ڈی بارہمولہ - snow clearance on roads

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ایم ای ڈی بارہمولہ محمد مقبول ڈار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں برف ہٹانے کے لیے محکمے کے پاس جدید مشینری اور عملہ تیار ہیں۔ انہوں نے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پوری طرح چوکس ہے۔ Snow Clearance Preparedness In Baramulla

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 11, 2023, 10:00 PM IST

برف ہٹانے کیلئے جدید مشنری اور عملہ تیار، ایم ای ڈی بارہمولہ

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں موسم میں خرابی ہونے کے سبب مختلف مقامات پر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے نپٹنے کے لیے مکینیکل انجینئرنگ محکمہ بارہمولہ کی کیا تیاریاں ہے اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر بارہمولہ محمد مقبول ڈار کے ای ٹی وی بھارت کے نمائدے کوثر عرفات نے ایک خصوصی گفتگو کی۔

مکینیکل انجینئرنگ محکمہ بارہمولہ کے اے ای ای محمد مقبول ڈار نے کہا کہ محکمہ کسی بھی موسمی خرابی کے لیے پہلے سے ہی تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ایڈائزری جاری کی ہے تو اس کے لیے محکمہ نے کئی انتظامات کا جائزہ لیا اور پوری طرح مشینری اور عملہ کو متحرک کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ محکمے کے پاس برف ہٹانے کے لے کافی عملہ اور میشنری موجود ہے اور کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کے لے وہ پورے طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے لیے محکمہ کے پاس جدید سنو کٹرس اور میشنری موجود ہیں جس سے ان علاقوں کے لوگوں کو بھاری برفباری کے پیش نظر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:Snow Clearance Preparedness کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، ایم ای ڈی اننت ناگ


موصوف افسر نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کسی بھی وقت اگر ان تین اضلاع میں لوگوں کو ضرورت پڑی تو وہ محکمے کے ساتھ رابطہ کر سکے اور محکمہ ان کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مکینیکل انجینئرنگ محکمہ نے آج سے ایک مہینے قبل برف باری سے نمٹنے کے لے اپنے عملے کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور اگر اس وقت شمالی کشمیر میں کسی بھی جگہ بھاری برفباری ہوگی تو محکمہ اسے پورا طرح تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details