اردو

urdu

ETV Bharat / state

Missing AEE Dead Body Found بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

پولیس نے 6 روز سے لاپتہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ کی لاش کو منگل کی صبح گنتمولہ میں لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاؤر پروجیکٹ کے ایک بیراج سے برآمد کیا گیا۔ لاش کو طبی اور قانونی لوازمات کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔

missing-aee-found-dead-in-baramulla
بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:33 PM IST

بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ 6 روز سے لاپتہ ایک انجینئر کی لاش منگل کی صبح گنتمولہ میں لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاؤر پروجیکٹ کے ایک بیراج سے برآمد کی گئی۔

اے ای ای گرمیت سنگھ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کے بعد بارہمولہ پولیس نے کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی وائی ایس پی بارہمولہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس آئی ٹی کے علاوہ، پولیس نے ایک جامع آپریشن بھی شروع کیا تھا جس میں ایس ڈی آر ایف، کینائن اسکواڈ، ڈرون نگرانی شامل تھی تاکہ کسی بھی ممکنہ سراغ کو بے نقاب کیا جا سکے

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں اپنے گھر سے 6 روز سے لاپتہ گرمیت سنگھ جو اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تھا، کی لاش کو منگل کی صبح گنتمولہ میں لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاؤر پروجیکٹ کے ایک بیراج سے برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ انجینئر کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے اس کی وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی تھی اور عوام سے بھی اس سلسلے میں مدد طلب کی گئی تھی۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو طبی وقانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس انجینئر کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Dead Body Found گاندربل میں نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برآمد


وہیں پولیس کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ انجینئر کی موت کی ممکنہ وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details