بارہمولہ:وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔Minor boy killed in Bear Attack
شمالی ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں پیر کی شام کو آدم خور ریچھ نے ایک چار سالہ کمسن لڑکے کو اپنا شکار بنایا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں ایک کمسن لڑکا گھر کے باہر ٹہل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریچھ نے اُس پر اچانک حملہ کیا۔