اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا: ایس ایس پی سوپور

اس حملے میں ہلاک ہونے والے شہری کے ساتھ ایک 3 سالہ بچہ بھی تھا جس کو بعد میں سوپور پولیس نے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بچے کا دادا کراس فاہرنگ میں ہلاک ہو گیا۔

militants were ambushed crpf party: ssp sopore
علامتی تصویر

By

Published : Jul 1, 2020, 5:54 PM IST

ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون بائی پاس کے نزدیک مسجد میں چھپے عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر سی آر پی ایف پارٹی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی دینے کیلے اپنی گاڑیوں سے نیچے آرہے تھے۔

عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا: ایس ایس پی سوپور

انہوں نے کہا عسکریت پسندوں نے مسجد کے قریب پناہ لی تھی۔ انہوں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجہ میں چار اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔ بعد میں ایک اہلکار زخمیوں سے جانبر نہ ہو سکا۔ جبکہ شہری کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یاد رہے اس حملے میں ہلاک ہونے والے شہری کے ساتھ ایک 3 سالہ بچہ بھی تھا جس کو بعد میں سوپور پولیس نے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بچے کا دادا کراس فاہرنگ میں ہلاک ہو گیا۔

ادھر شہری کے گھر والوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر بشیر احمد کو گاڑی سے اُتار کر ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ہلاک ہوئے شہری کی شناخت بشیر احمد خان ساکنہ ایچ ایم ٹی سرینگر کے طور ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details