اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں عسکریت پسندوں کے پوسٹر چسپاں

سوپور میں سکیورٹی فورسز نے سرگرم عسکریت پسندوں کے فوٹو چسپاں کئے ہیں جن پر ان کی شناخت یا ان کے حوالے سے اطلاع دینے والے کو دس لاکھ انعام سے نوازا جائے گا۔

سوپور میں عسکریت پسندوں کے پوسٹر چسپاں
سوپور میں عسکریت پسندوں کے پوسٹر چسپاں

By

Published : Jun 14, 2021, 1:27 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسند کے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔ ان پر لکھا گیا ہے کہ متعلقہ عسکریت پسندوں کی اطلاع دینے والے شخص کو دس لاکھ نقدی انعام سے نوازا جائے گا۔

سوپور میں عسکریت پسندوں کے پوسٹر چسپاں

واضح رہے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں دو روز قبل عسکریت پسندوں نے دن دھاڑے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ازجان ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ یہ حملہ لشکر طیبہ نے انجام دیا۔

حملہ کے بعد پورے علاقہ میں پولیس، فوج اور سی سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک تلاشی کارروائی چلائی لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

اسی تناظر میں آج سوپور میں فورسز نے سرگرم عسکریت پسندوں کے فوٹو چسپاں کئے ہیں جن پر ان کی شناخت یا ان کے حوالے سے اطلاع دینے والے کو دس لاکھ انعام سے نوازا جائے گا۔

ان پوسٹرز پر فون نمبرات بھی گئے گئے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کے حوالے سے خبر دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details