شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں بدھ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے ہائیگام علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فوج کی 15 گڑوال سے وابستہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
سوپور: فوج کی گشتی پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، فوجی زخمی
ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
سوپور: فوج کی گشتی پارٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک فوجی زخمی
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک
تاہم بارہمولہ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک ایک گھنٹے تک معطل رہا۔
فوج نے بھی اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا عسکریت پسندوں نے فوج کی کیو آر ٹی ٹیم پر فائرنگ کی۔ ٹیم بارہمولہ سے گلمرگ کی جانب جا رہی تھی اور ترمگنڈ کے مقام پر ان پر حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ تلاشی مہم جاری ہے۔
Last Updated : Aug 12, 2020, 5:51 PM IST