بارہمولہ:جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 32 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ میں اتوار کو ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد اسحاق لون ولد بشیر احمد لون ساکن نادی ہال سوپور کے بطور کی ہے۔ Police alongwith Army 32 RR arrested associate of LeT
بیان میں کہا گیا کہ 'گرفتار شدہ کے انکشاف پر ایک آئی ای ڈی کینسٹر، ایک پستول، ایک پستول میگزین، 18 پستول گولیاں اور 8 میٹر بجلی تار بر آمد کی گئی‘۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ بیان کے مطابق اسلحہ وگولہ بارود کی بر وقت ضبطی سےجنگجوؤں کے ایک بڑے حملے کو ٹالا گیا۔