اردو

urdu

ETV Bharat / state

Golden Card Registration Camp بارہمولہ میں گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد - Golden card registration health schemes awareness

ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں انتظامیہ کی جانب سے ’’میگا گولڈن کارڈ رجسٹریشن کم اویرنس پروگرام‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈی سی بارہمولہ، ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد
بارہمولہ میں گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

By

Published : Oct 26, 2022, 7:04 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے بونيار، اوڑی کے تحصیل آفس میں ’’میگا گولڈن کارڈ رجسٹریشن کم اویرنس‘‘ کے تحت آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تحصیل کمپلیکس بونيار میں منعقدہ پروگرام میں مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران گولڈن کارڈ کے لیے عوام کی موقع پر ہی رجسٹریشن کی گئی۔ Golden Card Registration Camp in Baramulla

بارہمولہ میں گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

پروگرام کے دران مختلف محکموں خصوصاً ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹال نصب کیے گئے تھے تاکہ لوگوں کو وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا اور درجنوں مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔Baramulla Golden Card Registration Camp

پروگرام کے دوران ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، بھوپندر کمار، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران آشا ورکروں نے بھی حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا اصل مقصد لوگوں تک گولڈن کارڈ سے متعلق معلومات پہنچایا اور اس کے فوائد سے روشناس کرانا تھا۔Golden card registration cum health schemes awareness camp

مزید پڑھیں:Ayushman Bharat Health Insurance ہیلتھ انشورنس سے مریضوں کو راحت

بھوپندر کمار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن کارڈ کے لیے کشمیر میں 90سے زائد فیصد آبادی کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ افراد کی رجسٹریشن کے لیے اس طرح کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details