اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جانب راغب ہونے کی ضرورت' - سینکٹورم اسکول

ہنر مند نوجوانوں نے بتایا کہ یہ ایک ملٹی نیشنل آرگنائزیشن ہے جس کے لئے نہ تعلیم کی کوئی ضرورت ہے نہ ہی کوئی عمر کی حد ہے۔ اگر ضرورت ہے وہ صرف محنت، کوشش اور لگن کی تاکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مستقبل محفوظ ہو سکے۔

'نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جانب راغب ہونے کی ضرورت'
'نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جانب راغب ہونے کی ضرورت'

By

Published : Aug 20, 2021, 12:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے سینکٹورم اسکول میں ٹیم 64 نام کی کمپنی کی طرف سے ایک روزہ میگا ایونٹ کا انعقاد کرکے بے روزگار نوجوانوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے روزگار کے مواقع ڈھونڈنے کی تلقین کی۔ ٹیم 64 میں کام کرنے والے ہنر مند نوجوانوں نے درس دیا کہ کشمیری نوجوانوں کو خود روزگار حاصل کرنے کے اہل ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا اس وقت ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا دور ہے اور نوجوانوں کو اس کی جانب راغب ہونے کی ضرورت ہے۔

'نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جانب راغب ہونے کی ضرورت'
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہنر مند نوجوانوں نے بتایا کہ یہ ایک ملٹی نیشنل آرگنائزیشن ہے جس کے لئے نہ تعلیم کی کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی عمر کی حد ہے۔ اگر ضرورت ہے وہ صرف محنت، کوشش اور لگن کی تاکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مستقبل محفوظ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بہت سارے نوجوان ایسے ہے جو اس آرگنائزیشن سے روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر شرکا نے خوشی کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائے گے۔

یہ بھی پڑھیں: درجنوں کشمیری طلباء پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ حالات کے شکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details