شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے واصف رشید کشمیر کے کم عمر کامیاب بزنس مین بن چکے ہیں۔ واصف کے مطابق ان کو حال ہی میں ایکزمپلری یوتھ ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بارہویں جماعت کے طالب علم ہیں اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ ان کو کاروبار کرنے کا کافی شوق تھا اور اب کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار کر کے اچھا خاصا کماتے ہیں۔
سوپور: 17 سالہ واصف رشید کشمیر کے کامیاب کم عمر بزنس مین واصف نے بتایا کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کافی کمپنیوں کے ساتھ کام کر کے ان کے مختلف پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کرتے تھے اور دھیرے دھیرے کر کے ان کا کام اچھے سے چلنے لگا۔
واصف نے مزید بتایا کہ ''پہلے پہلے مجھے کافی مشکلات پیش آئے لیکن گھر والوں کی مدد سے اس وقت میں کافی کامیاب ہو اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں اپنا کام پھیلا رہا ہوں۔''
واصف نے بتایا کہ دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اور اگر من اور لگن کے ساتھ کوئی بھی کام کیا جائے تو کوئی بھی مشکل درپیش نہیں آتی۔