بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی کے بائز ہائیر سیکنڈری اسکول، اوڑی میں محکمہ ہیلتھ اور سمگرا کے اشتراک سے ایک میڈیکل اویرنس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں اسکولی بچوں نے میڈیکل سائنس سے متعلق مختلف ماڈلز تیار کیے تھے۔ اویرنس پروگرام میں اسکولی طلبہ، عملہ سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Medical Awareness Boys Hr Sec School Uri
Medical Awareness Programme URI: اوڑی میں میڈیکل اویرنس پروگرام - بائز ہائیر سیکنڈری میڈیکل اویرنس
شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں میڈیکل اویرنس پروگرام کے دوران طلبہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔ Uri Medical Awareness Programme
اویرنس پروگرام کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا جہاں اسکولی بچوں، عملہ سمیت کیمپ میں آئے مقامی باشندوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اویرنس پروگرام کے دوران کے طلبہ کو ’’آیوشمانکارڈ‘‘ بی فراہم کیے گئے۔ پروگرام میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جن کے ساتھ بلاک میڈیکل افسر اوڑی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی اویرنس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔
طلبہ نے پروگرام کے انعقاد اور اس میں آفیشلز کی شرکت اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر اسکول انتظامیہ کی ستائش کی۔ اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد نے بتایا اوڑی میں پہلی مرتبہ اس قسم کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد سے طلبہ کافی خوش ہیں اور آئندہ بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔