بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں میونسپل کونسل کے صدر توصیف رینا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے حالیہ دنوں سرکاری اراضی سے متعلق جاری کیے گئے سرکیولر پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سرکیولر کو ’’خوش آئند‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا تاہم انہوں نے سرکیولر پر عملدرآمد کرتے ہوئے غریبوں کا خیال رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور قبضہ جمائے بیٹھے افراد کے خلاف واقعی یہ خوش آئند اقدام ہے تاہم برسوں، بلکہ دہائیوں سے بعض افراد کسی چھوڑی اراضی، جو محض چند مرلے زمین پر مشتمل ہے، سے اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا انتظام کرتے آ رہے ہیں۔ ایم سی چیئرمین نے حکومت سے غریبوں کا خیال رکھنے اور انہیں اراضی سے بے دخل نہ کرنے کی اپیل کی۔