شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقہ بھگنا بونیار میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔
ای ٹی وی بھارت کو موصول اطلات کے مطابق بھگنا بونیار کے رہائشی زینب زوجہ الطاف حسین کے دو رہائشی مکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا، جس کے نتیجہ میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔