بارہمولہ: پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بچوں کی صحت کیلئے ضروری ہے اور اس ضمن میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد اچھبل میں ایک سپورٹس سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیمینار میں سوپور اور رفیع آباد کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بچوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹرنیشنل کوچ ہلال تھاپا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے اس علاقے میں بچوں کے لئے اس پروگرام کا اہتمام کیا اور اس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے کھیل کود کی طرف مائل ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس قسم کے پروگرام منعقد کرنا کافی ضروری ہے۔ کیونکہ ہم چاہتے ہے کہ ہم بچوں کو منشیات سے دور رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کافی بچے ڈپریشن میں ہے اور ان کو ڈپریشن سے باہر نکالنا نہایت ہی ضروری ہے اور اس کے لئے کھیل کود کے پروگرام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مارشل آرٹس کی بات کرے تو اس میں کافی زیادہ گیمز ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ سالوں میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے بچوں نے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ ان بچوں کو پراپر ٹرینگ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں نمایاں کارکردگی کریں۔