بارہمولہ:شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ میں ایک شخص کو چیک باؤنس کیس میں آٹھ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مدعی اور مدعا علیہ کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سی جے ایم، سوپور کی عدالت نے فیضان الحق اقبال کی صدارت میں ملزم کو فراڈ چیک ایشو کرنے کی پاداش میں سزا سنائی۔ Cheque Bounce Case Accused sentence for a year
عدالت نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا: ’’ملزم نے شاید چیک ایشو کرتے ہوئے خیال نہ کیا اور دھوکہ دینے کی نیت سے چیک اجرا کیے۔‘‘ معلوم ہوا ہے کہ فاروق احمد بٹ اور فردوس احمد شیخ کے مابین گزشتہ سال سے تنازعہ جاری تھا جو سال سال کے بعد حل ہوا۔ چار چار لاکھ روپے کے دو چیک کیس، جو کیش نہیں ہوئیں کے بعد فریقین کے مابین تنازعہ جاری تھا۔ Man sentenced for a year in cheque bounce case