بارہمولہ کے ماگم علاقے سے تعلق رکھنے والے کفایت نے بتایا کہ 'انہیں گزشتہ تین دنوں سے مختلف فون کالز موصول ہورہی تھیں۔ اس دوران فون کرنے والے شخص نے خود کو فلپ کارٹ کا ملازم بتایا اور مذکورہ شخص کو لاٹری کا لالچ دےکر اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرنے کو کہا جس کے بعد اس شخص نے بنا کچھ پوچھے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ سولہ ہزار روپے جمع کیے'۔
بارہمولہ: لاٹری کا لالچ دے کر اکاؤنٹ سے لاکھوں کا صفایا
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رہنے والے ایک شخص سے گزشتہ دنوں ایک فون کالز کے ذریعہ ایک لاکھ سولہ ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔
مذکورہ شخص نے بتایا کہ 'اس نے یہ پیسے دوسروں سے مانگ کر لائے تھے اور اب اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچا ہے جس سے کہ وہ اپنا قرض اُتار سکے'۔
خیال رہے کہ کفایت نامی شخص کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں سے آن لائن فون کالز کے ذریعے پیسے لوٹ لئے گئے ہیں اس بار جس شخص نے کفایت کو لوٹا اس نے اپنا ویڈیو بھی بنایا ہے جس میں یہ شخص باضابطہ طور پر ایک چیک لکھ رہا ہے اور اس کا چہرہ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے۔ لیکن اس طرح کی وارداتوں کو روکنے کے حوالے سے حکومت اور جموں و کشمیر پولیس پوری طرح سے ناکام نظر آرہی ہے۔
TAGGED:
cyber crime news