بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر نے جمعرات کے روز ویرون پنڈت کالونی کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہ دورہ کشمیری پنڈتوں کے خاص تہوار مہاشیو راتری کے پیش نظر کیا ہے۔ ڈی سی نے دورے کے دوران تمام افسروں کو ہدایت کی وہ پنڈتوں کے خاص تہوار کے پیش نظر تمام بنیادی سہولیات بہم رکھے تاکہ کشمیری پنڈتوں کو اس خاص موقع پر کوئی پریشانی نہ پیش آئے۔ ڈی سی نے کہا کہ بارہمولہ پنڈت کالونی میں تقریباً بیس فیملیاں رہ رہی ہے اور یہ لوگ بڑے جوش و خروش سے مہاشیوراتری کو مناتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈت برادری کو اس تہوار کے پیش نطر تمام بنیادی ضروریات پہنچائی جائے گی جو بھی ان کو اس دن کے مناسبت سے درکار ہیں۔ڈی سی کے دورے کے ہمراہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔ اس دوران محکمہ ہاٹیکلچر کے افسروں نے کہا کہ مہاشوراتری کے پیشن نظر محکمے نے پنڈت کالونی میں مختلف اسٹالز سجائے گے، جن میں اخروٹ،بادام، گری ،سیب وغیرہ دستیب رہیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس تہوار پر پنڈت لوگ ان چیزوں کا خاص استعمال کرتے ہیں جس کے پیش نظر ان کو یہ گھر کی دہلیز پر میسر رکھا گیا۔