جموں و کشمیر، ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں بزم شعر و ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک ادبی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع کے ادباء نے شرکت کی۔
سوپور میں ادبی تقریب کا انعقاد اس موقع پر ستیش ومل، شفق سپوری اور تنہا نظامی کو کہکشاں علم و ادب کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ تقریب میں دو کتابوں کا رسم اجراء بھی کیا گیا۔
تقریب کے منتظم یوسف شمیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کے اس تقریب کا مقصد نوجوان ادیب کو مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بھی کشمیری اور اردو زبان کو مزید فروغ دیں سکیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایسے نوجوان ادباء اور قلم کار کو موقع دیں تاکہ وہ ادب کو زندہ رکھنے کے لیے کام کریں اور جو ہمارے تجربہ کار ادیب اور شاعر ہیں ان کا کلام بھی لوگوں تک پہنچائیں۔