اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2023, 7:44 AM IST

ETV Bharat / state

LG Visits Transit Camp ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ ٹرانزٹ کیمپ کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطہ کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا۔ ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کے لیے تعمیر کردہ ٹرانزٹ کیمپ کا افتتاح کیا۔

ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ
ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ

ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈتوں کے لئے بنائے جا رہے ٹرانزٹ کیمپ اکمڈیشن کیمپ کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افتتاح کیا۔ انہوں نے مجموعی طورپر پانچ سو چھیہتر فلیٹس کا افتتاح کیا ہے۔ دراصل بارہمولہ کے فتح پورہ میں کشمیری پنڈتوں کے ٹرانزٹ کیمپ کے لئے گزشتہ چند برسوں سے کام چل رہا تھا اور آج ایل جی گورنر منو ج سنہا نے اس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ جموں و کشمیر کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ ڈی سی بارہمولہ اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ بھی موجود تھیں۔
میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے بتایا کہ ’’آج میں نے بارہمولہ کا دورہ کیا اور کشمیر پنڈتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ہماری کوشش ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں اور ان کے فلاح و بہبود کے اقدام اٹھائے جائیں’’۔ اس کے علاوہ منوج سنہا نے شوپیاں اور گاندربل ٹرینزٹ کیمپ کا بھی الیکٹرانک افتتاح ( E inauguration ) کیا۔
مزید پڑھیں:LG Visits Transit Camp in Baramulla ایل جی منوج سنہا نے ٹرانزٹ کیمپ بارہمولہ کا دورہ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جیسے ہم نے پرائم منسٹر پیکیج کے تحت کشمیری پنڈتوں کے لئے کام کیا اور مستقبل میں ہم دیگر پیکیجز کے تحت بےروزگار نوجوانوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقعے پر کشمیری پنڈتوں نے کافی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ انتظامیہ نے ہمارے لئے برسوں بعد مستقل رہائش گاہ کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ ہمارے لے بہترین کوارٹر بنائے جائیں گے اور آج وہ وعدہ پورہ ہوا ہے۔ پنڈتوں نے کہا کہ ہمیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ ہم کو کرایے مکانوں میں رہنا پڑتا تھا لیکن اب ہماری ساری مشکلات دور ہونے والی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details