اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک او جی ڈبلیو (Over ground worker) کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ: عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
بارہمولہ: عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

By

Published : Oct 23, 2021, 7:44 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس، فوج کی 161 ٹی اے اور 53 بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ایک ہینڈ گرینیڈ، دو پستول میگزین اور 16 لائیو راؤنڈز سمیت ٹی آر ایف/ایل ای ٹی (TRF/LeT) تنظیم کے ایک او جی ڈبلیو (OGW) کو گرفتار کیا۔

انہوں نے گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کے معاون کی شناخت کچہامہ کے رہائشی فاروق احمد ملک ولد محمد ملک کے طور پر کی ہے۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار کیا گیا نوجوان عسکریت پسند ہلال احمد شیخ ساکن شراکوارہ، کریری کا معاون (Over Ground Worker) ہے۔

بارہمولہ پولیس نے اس کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شیری میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details