اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leopard Creates panic in Sopore: سوپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں دہشت - شمالی کشمیر

محکمۂ جنگلات اور محکمۂ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور پر نور باغ، سوپور میں تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Leopard Creates panic in Sopore۔ تاہم انہیں تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

سوپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں دہشت
سوپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں دہشت

By

Published : Apr 9, 2022, 5:59 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmir کے نور باغ، سوپور میں تیندوے کی موجودگی کی خبر سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ Leopard Creates panic in Sopore۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں تیندوا اچانک نمودار ہونے سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ لوگوں نے تیندوے کی موجودگی کی اطلاع محکمۂ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے ٹیم کو نور باغ، سوپور روانہ کر دیا۔ محکمۂ جنگلات اور محکمۂ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور پر تیندوے کی تلاش شروع کر دی تاہم انہیں تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ Leopard in Sopore۔

سوپور میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں دہشت

محکمۂ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ابھی تک ہمیں علاقے میں تیندوے کی موجودگی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے، تاہم ابھی بھی علاقے میں تیندوے کی تلاش جاری ہے۔‘‘ عہدیداروں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے عوام سے صبح اور شام کے اوقات میں فرداً گھروں سے نکلنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details