اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2022, 3:02 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 3:13 PM IST

ETV Bharat / state

Sarpanch Killed in Pattan: مسلح افراد کے حملے میں ہلاک سرپنچ کی آخری رسومات ادا

بارہمولہ کے پٹن گوش بگ علاقے میں گذشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ہلاک ہونے والے سرپنچ کی آج آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ The Last rites of Sarpanch Killed in Pattan

مسلح افراد کے حملے میں ہلاک سرپنچ کی آخری رسومات ادا
مسلح افراد کے حملے میں ہلاک سرپنچ کی آخری رسومات ادا

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن گوش بگ علاقے میں گذشتہ شام کو ایک مقامی سرپنچ کی لاش سیب کے باغ سے برآمد کی گئی۔ معلومات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے سرپنچ پر گولیاں چلائی اور زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہو گئی۔ آج گوش بگ علاقے میں سرپنچ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس دوران علاقے کے لوگوں میں غم کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ Sarpanch shot dead by unknown gunman in Pattan

مسلح افراد کے حملے میں ہلاک سرپنچ کی آخری رسومات ادا

یہ بھی پڑھیں: Sarpanch Killed in Pattan: پٹن میں مسلح افراد کے حملے میں سرپنچ ہلاک

ہلاک کیے گئے سرپنچ منظور احمد بانگرو کے قریبی رشتہ دار نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس سرپنچ کو مار کر کسی کو کیا مل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'سرپنچ کی تین بیٹیاں ہیں اور یہ آزاد سرپنچ تھے اور کافی غریب بھی تھے۔ رشتہ دار نے بتایا کہ 'ایک بے گناہ نہتے کو جس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے، اس کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اب ہم انصاف کے علاوہ کیا مانگ سکتے ہیں۔ ہم انتظامیہ بلخصوص ایل جی گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ گناہ گار کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔'

Last Updated : Apr 16, 2022, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details