شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی مہم کے دوران کریری علاقے میں فوج، جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اس معاون کو گرفتار کیا گیا اور اس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، اس معاون کی شناخت اعجاز احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تلگام پائیں کا ساکن بتایا گیا ہے۔
LeT Militant Associate Arrested: لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون گرفتار
بارہمولہ کے کریری نامی علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ LeT Militant Associate Arrested in Jammu and Kashmir's Baramulla
معاون گرفتار
پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے، اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔