شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے گنگل، اوڑی علاقے میں زمین کھسکنے کے سبب علاقے کی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق قصبے کے ہوا موڈ اور گنگل چولان روڈ کے قریب مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ’’بی آر او حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے اور زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکانات کو خطرہ لاحق ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کا فوری طور جائزہ لیکر جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔