مقامی لوگوں کے مطابق آر اینڈ بی محکمے نے زیارت گاہ کے لیے ایک سڑک نکالی ہے، تاہم سڑک کے اطراف میں حفاظتی باندھ کم بلندی کے بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پہاڑ سے تودے گر کر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔گزشتہ روز بھی کئی لوگ تودے کی زد میں آنے سے بال بال بچے ورنہ کافی نقصان ہو سکتا تھا۔
ترال: صوفی گنڈ میں تودہ گرنے سے لوگ پریشان
جموں و کشمیر کے ضلع ترال کے صوفی گنڈ علاقے میں واقع حضرت شیخ باقر کی درگاہ ہے، یہاں لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں اور درگاہ پر فاتحہ اور زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ درگاہ کے ارد گرد میں پہاڑیاں موجود ہیں، گذشتہ دنوں ان پہاڑی سے تودے گرے جس کے سبب لوگوں کافی پریشان ہیں۔
ترال: صوفی گنڈ میں تودہ گرنے سے لوگ پریشان
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' متعلقہ حکام کو عوام کے جان ومال کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔
مقامی لوگوں نے آر اینڈ بی محکمے سے اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کی بات کہی۔ ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ترال اشتیاق حسین نے بتایا کہ' اس سڑک پر تعمیر وتجدید کا کام ابھی جاری ہے، اسلیے ضرورت کے مطابق حفاظتی باندھ تعمیر کیے جائیں گے۔