سوپور: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور بس اسٹینڈ میں سٹریٹ لائٹ street light کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی دکانداروں کے ساتھ راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس بس اسٹینڈ میں اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ یہاں شام کے وقت سبھی کو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے سوپور بس اسٹینڈ میں ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے بھی کافی دقت پیش آتی ہے ۔ اگر ہم نے متعلقہ محکمہ سے کافی بار گزارش کی کہ ان کے مشکلات دور ہو جائے لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی بات سنی نہیں گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق بس اسٹینڈ سوپور میں کافی بھیڑ ہوتی ہے کیونکہ یہاں سے ضلع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے لئے گاڑیاں نکلتی ہے جس کی وجہ سے کافی تعداد میں یہاں مسافر ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب مسافروں و مقامی دکانداروں کو کافی دقت ہوتی ہے۔
Lack of Basic Facilities in Sopore سوپور بس اسٹینڈ میں اسٹریٹ لائٹ کی عدم دستیابی - کشمیر اردو نیوز
سوپور بس اسٹینڈ میں اسٹریٹ لائٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی دکانداروں و مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Lack Of Basic Facilities At Sopore Bus Stand
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پینے کے پانی کے حوالے سے بات کریں تو یہاں پینے کے لیے پانی بھی نہیں ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو بھی دوسری جگہوں پر پانی پینے کے لیے جانا پڑتا ہے جس سے کافی وقت برباد ہوتا ہے۔ مقامی دکانداروں نے بتایا کہ اس بس اسٹینڈ میں کافی لوگ اپنا روزگار کرتے ہیں اور وہ آٹو رکشا میں سبزی فروخت کرتے ہیں لیکن وہ دن بھر لاوڈ اسپیکر پر اسے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ کافی شور پیدا ہوتا ہے اور ہمارا کام پورے طریقے سے خراب ہوتا ہے۔ہم سرکار اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہے کہ ہمارے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو جلد از جلد دور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : Water Scarcity in Zangir Sopore: زنگیر میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت