شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کریشی وگیان کیندر کی جانب سے کسانوں کے لئے ایک تربیتی و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا Krishi Vigyan Kendra Organized Awareness Camp جس میں سوپور، بارہمولہ، ٹنگمرگ سمیت مختلف علاقہ جات سے آئے کسانوں، باغ مالکان نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد باغبانی کے ساتھ وابستہ نوجوان کسانوں کو جدید تکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
منتظمین نے کہا کہ کسانوں خاص کر نوجوان باغ مالکان کو ماہرین نے جدید سائنسی تحقیقات سے روشناس کرانے کے علاوہ مختلف اقسام کے پودے بھی تقسیم کیے۔ Krishi Vigyan Kendra Organized Awareness Camp for Farmers in Baramullaانہوں نے کہا کہ اس طرح پروگرامز کا انعقاد نئی نسل کو با اختیار بنانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں وہیں یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں بھی انکی رہنمائی کی جاتی ہے۔