گلمرگ: کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل منگل کے روز اختتام پذیر ہوئے۔ان کھیلوں میں 1500 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہیں جموں و کشمیر نے بھی اس بار بھی بہت سارے میڈل حاصل کیے۔ اختتامی تقریب کی صدارت وزیر مملکت برائے یوتھ امور و کھیل نسیت پرمانک نے کی۔ اُن کے ہمراہ کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر جہاں کھلاڑی بہت خوش نظر آرہے تھے۔وہیں اسٹیج پر شاندار موسقی نے بھی شائقین کا دل جیت لیا۔ وزیر مملکت نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں بھی میڈل نقسیم کیے۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے نسیت پرمانک نے کہا کہ "یہ صرف سرمائی کھیلوں کی شکل میں نہیں منایا گیا بلکہ سب کے تعاون سے اس سے یہاں تہوار کے طور پر منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار سارے ریکارڈ ٹوٹ دئے گئے ،مخلتف کھیل مقابلوں میں ۔"
Khelo India Winter Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر - کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر
معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں پانچ روزہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز منگل کے روز اختتام پزیر ہوئے ہے۔ ان گھیل مقابلوں میں ملک سے آئے ہوئے تقربیاً 1500 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہیں اس ایونٹ میں 11 کھیل مقبلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:NADA Campaign During Khelo India: ’کھلاڑیوں میں ڈوپنگ کے حوالہ سے مزید بیداری کی ضرورت‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ " آج جموں و کشمیر نے نئی شکل لی ہے۔ یہاں کے نوجوان اب کسی سے پیچھے نہیں ہے اور سب کھیل مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کے وکاس کے لیے یہاں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اسکئیر عارف خان نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس یہاں اس سے بھی بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔