اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games Startes in Gulmarg: گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔

khelo india
khelo india

By

Published : Feb 10, 2023, 11:44 AM IST

Updated : Feb 10, 2023, 4:00 PM IST

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرماری کھیلوں کا افتتاح

گلمرگ(جموں و کشمیر): سرمائی کھیلوں ’’کھیلو انڈیا‘‘ کا انعقاد آج سے شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں شروع ہو گیا ہے۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے ’’کھیلو انڈیا‘‘ میں ملک بھر سے آئے ہوئے 1500 سے زائد کھلاڑی 11 مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر کا کھیل بجٹ صرف دو ریاستوں سے کم ہے۔ انتظامیہ خطے میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ اس کے مذید میں چاہتا ہوں کی کھلاڑیوں کو گزیٹڈ پوسٹس پر بھی تعینات کیا جائے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کھیلوں میں ہار جیت نہیں ہوتی، بس سیکھنے کو ملتا ہے۔ میں چاہتا ہوں جو کھلاڑی یہاں سے جائیں وہ جموں و کشمیر کا ایمبسڈر بن کر جائیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنا ہی نہیں سب کا نام روشن کریں گے۔ ان برف سے ڈھکی پہاڑیوں پر پورے دل سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔ کھیلو انڈیا، جی 20 سے پہلے ہی ملک کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے۔"

وہیں وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر اور سنہا نے جموں و کشمیر کے لیے 40 کھیلوں پر مشتمل انڈیا سینٹرز کا ای - لانچ کیا گیا۔ ان مراکز میں 15000 سے زائد کھلاڑی تربیت حاصل کریں گے۔

اس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے سنگھ کا کہنا تھا کہ "یہاں آئے کھلاڑی ہی مستقبل میں اولمپکس میں کھیلیں گے۔ گزشتہ سرمائی اولمپکس کے ہمراہ سر اونچا کرنے والے عارف محمد خان بھی یہاں کے ہیں۔ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے جو دیگر ریاستیں نہیں کر پائیں وہ جموں و کشمیر نے کر کے دکھایا۔" اُن کا مذید کہنا تھا کہ"جب کھلاڑی کوئی مڈل جیتتا ہے تو پورا ملک ایک ساتھ ہو جاتا ہے۔ پی وی سندھو، نیرج چوپڑا اور میرا بھائی شانو نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ نئے بھارت کی تصویر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے مراکز پورے ملک میں بنیں وہیں گلمرگ میں بھی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنےگا۔"

کشمیر میں کھیل کی طرف بڑھتے روجحان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "آج پتھراؤ نہیں فٹبال، وُشو اور دیگر کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔ جہاں رات کو روشنی دیکھو گے وہاں ملک کا مستقبل کھیل کی مشق کر رہا ہوگا۔ یہ بدلتے کشمیر کی تصویر ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"بھارت سرکار نے روایتی کھیلوں کو بھی فروغ دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اب یہ کھیل بین الاقوامی ہو جائیں۔"

مزید پڑھیں:Khelo India Dekhey India کھیلو انڈیا' دنیا دیکھے، مدھیہ پردیش ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا: شیوراج

وہیں وزیر عزم نریندرا مودی نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا کہ "مجھے کھیل انڈیا سرمائی کھیلوں کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس کے لیے سب کو میری مبارکباد۔ کھیلوں انڈیا ہمارے دیہات کے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیتا ہے۔"

Last Updated : Feb 10, 2023, 4:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details