اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا پر کھلاڑیوں کا ردعمل - عالمی وبا کورونا وائرس

جموں و کشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور راجستھان سے آنے والی خاتون کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ گذشتہ ایک مہینے سے مشقت کر رہے ہیں اور یہاں سے سونے کا تمغہ حاصل کر کے واپس لوٹیں گے۔

sportsperson
کھلاڑی

By

Published : Feb 26, 2021, 9:32 PM IST

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے دوسرے سیزن کا آغاز جمعے کے روز صحت افزا مقام گلمرگ میں ہوا۔ جہاں انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تمام اقدامات کیے۔ یہاں کھلاڑیوں کے لئے کئی انتظامات کیے گئے ہیں، وہیں کھلاڑی بھی ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ریاست کے لئے میڈل حاصل کرنے کے لیے جی جان سے کوشش کر رہے ہیں۔

کھلاڑی
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور راجستھان سے آنے والی کھلاڑیوں نے دعوی کیا کہ وہ گذشتہ ایک مہینے سے مشقت کر رہے ہیں اور یہاں سے سونے کا تمغہ حاصل کر کے واپس لوٹیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ 'اگرچہ وادی میں اس بار برفباری ہوئی تاہم گذشتہ ایک مہینے سے موسم میں بہتری آنے کی وجہ سے گلمرگ کی ڈالو پر ضرورت سے کم برف نظر آ رہی ہے جس وجہ سے کھیلوں میں تھوڑی مشکلات ہو سکتی ہے لیکن ہم تیار ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کو بنائیں گے سرمائی کھیلوں کا مرکز: وزیراعظم مودی


سامنے کی جانب سے مہیا کی گئی سہولتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام اقدامات اور تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ ہماری نظر صرف سونے کے تمغے پر ہے۔ گزشتہ برس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں اور حوصلے بھی بلند ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details