شمالی کشمیر کے انڈسٹریل اسٹیٹ سوپور کے یونین صدر نے غیر مقامی باشندوں سے وادی کشمیر میں ماضی کی طرح بدستور کام کرنے کی اپیل کی۔
’غیر مقامی باشندوں کے تحفظ کی ذمہ داری مقامی افراد بھی پر لازمی‘ انہوں نے سوپور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر ریاستی باشندوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقامی باشندوں کو تحفظ دینا نہ صرف حکومت بلکہ عوام الناس کی بھی ذمہ داری ہے۔
جاوید احمد نے کہا کہ سوپور قصبہ سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں غیر مقامی باشندے کام کر رہے ہیں اور ان کے اچانک اور یکبار یہاں سے نکلنے کے سبب معیشت کو بہت بڑا نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ: ٹی آر ایف کا ایک معاون گرفتار
انہوں نے حکومت سے غیر مقامی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ عوام الناس سے بھی ان کی حفاظت کے لیے انتظامات کیے جانے کی اپیل کی۔