بارہمولہ:ریاست پنجاب کے فتح پور ضلع میں کشمیری سیب سے لدے ٹرک کو پیش آئے حادثے کے بعد میوہ تاجر کی مالی مدد کرنے پر ضلع بارہمولہ کی فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے پنجاب کے دو رہائشیوں کی ستائش کی۔ فیاض احمد نے حادثے کے بعد ڈرائیور اور تاجر کی مدد کے بجائے لوٹ مچانے کے واقعے کی سخت مذمت کی تاہم انہوں نے دو افراد کی جانب سے لوٹے گئے مال کا معاوضہ فراہم کرنے پر پنجاب کے دو باشندوں کی ستائش کی۔Kashmiri Apples Looted in Fatehpur Incident
یاد رہے کہ چند روز قبل فتح پور، پنجاب میں دہلی - امرتسر ہائی وے پر کشمیری سیب سے لدے ٹرک کے الٹ جانے کے بعد گاؤں والوں اور راہگیروں نے (سیب کے) 12سو ڈبے چوری کر لئے، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں پنجاب کے دو رہائشی سوپور کے تاجر کی مدد کے لئے سامنے آئے اور کشمیری تاجر کو نو لاکھ بارہ ہزار روپیہ کا چیک فراہم کرکے ایک مثال قائم کی۔