اردو

urdu

گلمرگ میں تازہ برف باری سے سیاح لطف اندوز

By

Published : Mar 8, 2021, 12:31 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار کی شام سے ہی میدانی علاقوں میں رک رک کر بارش جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔

گلمرگ میں تازہ برف باری سے سیاح لطف اندوز
گلمرگ میں تازہ برف باری سے سیاح لطف اندوز

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری کے سبب صحت افزا مقام ہزاروں مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گلمرگ میں تازہ برف باری سے سیاح لطف اندوز

گلمرگ میں تازی برفباری سے سیاحوں میں کافی جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔ سیاحوں نے بتایا کہ ’’گمرگ میں برفباری کا مشاہدہ ایک انوکھا تجربہ ہے۔‘‘

سیاحوں نے بتایا کہ برفباری کا مشاہدہ اور اس سے اطف اندوز ہونا تصاویر اور ویڈیوز میں برفباری کے مشاہدے سے قدرے مختلف ہے۔

بنگلور سے گلمرگ کی سیر پر آئے سیلانیوں نے وادی کشمیر کے موسم سمیت یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’لوگ سرد موسم اور برفباری کا مشاہدہ کرنے کے لیے یورپی ممالک کا سفر کرتے ہیں، تاہم کشمیر آنا اور یہاں برف باری سے لطف اندوز ہونے کا تجربہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

دریں اثناء، بارشوں اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details