جموں و کشمیر پولیس نے عسکری تنظیم البدر سے وابستہ ایک عسکریت پسند سمیت دو معاونین کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کے مطابق پولیس چوکی وارپورہ، سوپور پر گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔
پولیس چوکی پر گرینیڈ داغنے والے تین افراد گرفتار
جموں و کشمیر پولیس نے سوپور کی وارپورہ پولیس چوکی پر گرینیڈ داغنے کی واردات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس چوکی پر گرینیڈ داغنے والے تین افراد گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسند کی شناخت بنپورہ، ڈانگر پورہ سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد پنڈت کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ دیگر دو عسکری معاونین کی شناخت عبدالمجید ڈار اور مبشر احمد ڈار بتائی گئی ہے اور دونوں ڈانگر پورہ، سوپور کے رہنے والے ہیں۔
اس سلسلے میں سوپور پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔