بارہمولہ:فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں ابھی بھی اس ضمن میں کچھ فاصلہ طے کرنا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا: 'کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہے'۔
موصوف کمانڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'بارہمولہ میں آج ایک اسٹیڈیم کو جنرل بپن راوت کے نام پر رکھا گیا، جو جموں وکشمیر اور ملک کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فوج اور بارہمولہ کے لئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہے۔'
گھائی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورتحال اچھی ہے تاہم ہمیں اس ضمن میں مزید فاصلہ طے کرنا ہے۔
نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کے نام میرا پیغام ہے کہ کشمیر آگے بڑھ رہا ہے اور ان کا مستقبل تابناک ہے'۔
بپن راوت اسٹیڈیم کو سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: 'اس اسٹیڈیم کو آگے بھی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی'۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نارکو ٹیرر کو قابو کرنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: