بارہمولہ: کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ کافی گہرا اور پُرانا ہے۔ کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں بالی ووڈ کے ان گنت مویز اور گانے فلمایے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر باہر کے لوگ کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں لمحات گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں۔کشمیر کے پُر کشش نظاریے بالی ووڈ کو یہاں کھینچ لاتے ہیں ہے ایسے میں ان دنوں کشمیر کے پُر کیف فضاؤں میں مختلف فلمیوں ویب سریز اور گانوں کی شوٹنگ ہورہی ہے۔Film Shooting in Kashmir
ان دنوں کشمیر میں بہت سارے میوزک البم ، ویب سریز اور گانوں کی شوٹنگ ہو رہی ہے ۔کشمیر میں بالی ووڈ سمیت ٹیلی وژن آرٹسٹ کشمیر کے مختلف مقامات پر شوٹینگ میں مصروف ہے اور وہ کشمیر کے پُرکشش فضا دیکھ کر کافی خوش نظر آرہے ہے۔Bollywood Artists in kashmir
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی وزن اداکارہ روزلن خان نے بتایا کہ وہ پہلی بار کشمیر آئی ہے اور وہ کشمیر کے مختلف خوبصورت جگہوں پر میوزک ویڈیو بنانا رہی ہے۔Rozyln Khan In Kashmir
روزلن نے بنایا کہ کشمیر جنت ہے اور وہ کافی خوش قسمت ہے کہ انہیں کشمیر آنے کا موقع ملا اور وہ اس وقت کشمیر کے مختلف مقامات پر شوٹنگ کر نے میں مصروف ہے۔Rozyln Khan interview
روزلن نے مزید کہا کہ فلم شوٹنگ اور میوزک ویڈیو بنانے کے لیے کشمیر جیسی دوسری جگہ کوئی نہیں ہے اور بالی ووڈ کے ہر چھوٹے بڑے اداکار کو کشمیر آنا چاہیے اور یہاں کے خوبصورت نظاروں میں شوٹ کرنا چاہیے۔