اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: سوپور میں عسکریت پسندوں کے 5 معاون گرفتار

جموں و کشمیر کی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں عسکریت پسندوں کے 5 معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

By

Published : Nov 16, 2019, 5:37 PM IST

علامتی تصویر

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائی کے دوران قصبہ سوپور میں عسکریت پسندوں کے 5 معاون کو گرفتار کیا گیا ہے۔، تاہم ان کی تحویل سے کسی طرح کا اسلحہ بر آمد نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہیں۔
گرفتار شدہ معاون کی شناخت ہلال احمد، سہیل نظیر، پیر زادہ محمد زاہد، الفت بشیر، اعجاز احمد کے طور کی گئی ہے۔ ان میں سے 3 کا تعلق سوپور کے براٹھ گاؤں سے ہے جبکہ 2 کا تعلق نوپورہ گاؤں سے ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔
چند روز قبل ضلع گاندربل اور بانڈی پورہ میں دو الگ الگ تصادم کے دوران 3 عسکریت پسندوں کا ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جنوبی کشمیر میں بھی تصادم کے دوران 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details