شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج فوج اور جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، دراصل کل شام کو اوڑی ہتھ لنگہ نامی علاقہ میں فوج کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیر ضبط کیا تھا۔اسی سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیاتھا۔Arms and ammunition recovered from 'cave' in Uri sector
Major arms bust in Uri اسلحہ گولہ بارود معاملہ پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس
گزشتہ کل جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں فوج اور پولیس کی جانب سے کثیر مقدار میں اسلحہ و گولہ بر آمد کیا گیا تھا ،اسی سلسلے میں آج پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔Arms and ammunition recovered from 'cave' in Uri sector
پولیس اور بھارتی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے اوڑی علاقے میں ہتھ لنگہ گاؤں میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ یہ گاؤں کشمیر کے دو حصوں کو الگ کرنیوالی لائن آف کنٹرول یا ایل او سی سے متصل ہے۔
اس سلسلے میں آج بارہمولہ میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوج کے افسران نے کہا کہ ہم نے مذکورہ علاقہ سے کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اوڑی علاقے میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران یہ اسلحہ برآمد کیا ہے ، اس ضمن میں ابھی بھی تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ہتھ لنگہ گاؤں LOC کے کافی پاس ہے اور ہم نے کافی چیزوں کا خیال رکھا کیونکہ پاکستان مسلسل دراندازی کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر میں حالات بلکل ٹھیک ہیں اور عسکریت پسند ی کے واقعات میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اس آپریشن کی مزید تحقیقات کر رہے ہے کیونکہ ہم یہ پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ آخر مذکورہ علاقہ میں کثیر مقدار میں اسلحہ کیسے پہونچا۔
مزید پڑھیں:Huge Cache Of Weapons Seized شمالی کشمیر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط