بارہمولہ:جنوبی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کی جانب سے ایک جاب فیئر (روزگار بخش) میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جاب فیئر میں میلہ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، سرینگر، سمیت محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ اس میلہ میں مختلف علاقوں سے آئے پڑھے لکھے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ Job Fair Mela Organised in Baramulla
جاب فیئر میلہ میں مختلف نجی کمپنیوں کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے میلہ میں آئے نوجوانوں کے ساتھ گفت و شنید کی۔ منتظمین کے مطابق میلہ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو خود روزگار کے حوالہ سے بریفنگ کی گئی۔ نوجوانوں کو نوکریوں کے بجائے خود روزگار کمانے کی تلقین کی گئی وہیں اس دوران انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔Baramulla Job Fair Mela