شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نوپورہ کلان میں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی کنونشن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔
ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل نے بتایا کہ اس کنونشن کا مقصد تھا کہ آنے والے وقت میں جو اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں، پارٹی کارکنان کو اس کے لئے تیار کرنا ہے۔
سوپور: پیپلز کانفرنس کا سوپور میں پارٹی کنونشن - ای ٹی وی بھارت
پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت صرف جھوٹے وعدؤں کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
پیپلز کانفرنس کا سوپور میں پارٹی کنونشن
انہوں نے کہا ہمارا مقصد تنظیم کو منظم کرنا تھا تاکہ لوگوں تک اپنا منشور پہنچائیں۔
عبدالغی وکیل نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت صرف جھوٹے وعدؤں کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں پر امن ماحول ہو اور مرکزی سرکار نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے۔