اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں جے کے اے اے ڈی پی پارٹی کا کنونشن - JK All Alliance Party

JKAADP Party Convention in Sopore: جموں و کشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی نے سوپور میں یک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لوگوں کو گذشتہ پچاس برسوں سے دھوکہ دیتی آرہی ہیں۔

سوپور میں جے کے اے اے ڈی پی پارٹی کا کنونشن
JKAADP Party Convention Held in Sopore

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 12:02 PM IST

سوپور میں جے کے اے اے ڈی پی پارٹی کا کنونشن

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جموں وکشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک روزہ کنونشن منعقد کیا گیا اور اس میں ضلع بارہمولہ کے علاوہ سوپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی اور اس میں پارٹی کارکنوں نے بھی شمولیت کی۔ اس دوران جموں وکشمیر آل الائنس پارٹی کے صدر راقب رشید موجود تھے اور اس کے علاوہ اسٹیٹ یوتھ صدر عابد رشید، نارتھ کشمیر نائب صدر تنویر احمد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ابتدائی خطاب کے دوران پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں کے ساتھ کشمیر کے عوام کے ساتھ کافی استحصال کیا گیا ہے اور اس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے لوگوں کو اپنے اپنے وقت پر دھوکہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

JK All Alliance Democratic Party جموں و کشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کی تشکیل

انہوں نے کہا کہ آج تک کشمیر کے عوام کو کچھ بھی نہیں ملا ہے کیونکہ وقت کے حکمرانوں نے صرف اور صرف دھوکہ دیا ہے اور یہاں کے نوجوان کو ہمیشہ دھوکہ میں رکھا گیا۔ اس دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راقب رشید نے کہا کہ میں نے اس پارٹی کو اس لیے عمل میں لایا کیونکہ میں لوگوں کے لیے ایمان داری سے کام کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ جو ہماری روایتی سیاسی جماعتیں ہیں انہوں نے لوگوں کو صرف اور صرف جھوٹ بول بول کر دھوکہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی بے جی پر الزام عائد کرتی ہے کہ انہوں نے دفعہ 370 اور 35A کو ختم کیا لیکن میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تب سے اب تک ان لوگوں نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے کیونکہ جو ہماری پارٹی ہے وہ عوام کے حق میں کام کرنا چاہتی ہے اور ہم نے گزشتہ ایک سال سے دیکھا کہ لوگ لگاتار ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں اور یہ کافی خوشی کی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details