بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ سے کرکٹ اکیڈمی مقامی کھلاڑیوں کو کرکٹ کی بنیادی ٹریننگ کے لیے ایک پلیٹ فراہم مہیا کر ہی ہے جہاں کرکٹ شائقین اپنے ہنر کو نکھار کر کرکٹ میں اپنا مستقل سنوارنے کے لیے مقامی کرکٹ شائقین روزانہ یہاں پریکٹس کے لیے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔
کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے والے دو مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے بنیادی سہولیات کے فقدان اور کوچنگ کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث انہوں نے کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کی ٹھان لی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے سینکڑوں کرکٹ شائقین، جن میں مقامی بچیاں بھی شامل ہیں، کو کرکٹ کی تربیت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارا خواب ہے کہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے کرکٹ شائقین بین الاقوامی سطح کے کرکٹ کھلاڑی بنیں، جس کے لیے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘
اکیڈمی سے وابستہ محمد صادق نے بتایا کہ انہوں نے مقامی کرکٹ شائقین کے شوق اور جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ اکیڈمی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی میں بلا تفریق جنس اور مذہب سبھی شائقین کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ محکمہ کھیل کود کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قریب ایک دہائی تک بغیر کسی امداد کے کام کرنے کے بعد بالآخر محکمہ کھیل کود نے بھی ان کا ہاتھ تھاما اور ایک کرکٹ کوچ فراہم کیا جو یہاں آنے والے کرکٹ شائقین کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔