سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے شہید سلطان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں سوپور کی دس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد یہ ہے کہ سوپور کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تاکہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کریں اور منشیات و غلط کاموں سے دور رہیں۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد بھی موجود تھے اور ان کے ہمراہ ایس ایس پی سوپور شبیر نواب کے ساتھ پولیس محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ Police Organizes Sultan Memorial Football Tournament in Sopore
اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور شبیر نواب نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ ہم نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا چاہیے ہیں اور انہیں کھیل کود کی سرگرمیوں میں ملوث رکھنا چاہیے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں سوپور سے وابسطہ مقامی فٹ بال ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوپور میں کھیل کود کے حوالے سے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں ہیں اور ایسے پلیٹ فارم سے ہم کو امید ہے کہ یہ کھلاڑی اپنا نام بنا سکتے ہیں۔ Police Organizes Sultan Memorial Football Tournament in Sopore