بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا بارہمولہ:ضلع بارہمولہ ایس ایس پیٹریفک رورل رویندرا پال سنگھ نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ایس ایس پی ٹریفک نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کا جائزہ لیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جانکاری دی کہ اگر آپ لوگ قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو آپ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک مجاہد احمد کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہیں، ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
Traffic Management In Ganderbal گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ
انہوں نے کہا کہ میں گاڑی چلانے والوں کے ساتھ ساتھ بائک سواروں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہمولہ مارکیٹ میں یہ دیکھا کہ دوکانداروں نے سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے اور جگہ جگہ سڑکوں پر Wrong parking کی گئی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برسوں سے کشمیر میں سڑک حادثات میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں اور ہم اب لگاتار کونسلنگ بھی کرتے رہتے ہیں۔