ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلو میں جمعرات کو جنتا دل یونائیٹڈ نے سیاسی سرگرمی کی شروعات کرتے ہوئے ورکرس میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پارٹی صدر کے علاوہ کئی ممبران نے شرکت کی۔
بارہمولہ: جنتا دل یونائیٹڈ کی ورکرس میٹنگ - لاک ڈائون
ضلع بارہمولہ میں جنتا دل یونائیٹڈ نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے ڈاک بنگلو میں ورکرس میٹنگ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر پارٹی سربراہ جی ایم شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ’’سبھی سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دغابازی کی ہے اور ہماری کوشیش یہی رہے کی کہ ہم جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے بہتر کام کریں۔‘‘
میٹنگ منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی اور کووڈ کے سبب عائد لاک ڈائون کے نتیجے میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں، جس کے سبب ورکرز پارٹی سے دور رہے جس کے سبب آج کی یہ میٹنگ ناگزیر تھی۔‘‘