اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش کوٹ بلوال جیل روانہ - منشیات فروش کوٹ بلوال جیل

Drug Peddler Booked in Baramulla: سال نو کے آغاز میں جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے ایک 'مطلوب' منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 1:33 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر):معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں بھیج دیا۔

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے منشیات فروش کی شناخت دائود احمد صوفی ولد غلام حسن صوفی ساکنہ سولندہ کھائی پورہ، ٹنگمرگ کے طور پر کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’منشیات فروش کے خلاف یہ کارروائی مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد انجام دی گئی اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند رکھا گیا۔‘‘ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ٹنگمرگ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گیا۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ میں تین منشیات فروش جیل روانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details