اردو

urdu

By

Published : Feb 13, 2023, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games جموں و کشمیر مرکزی سرکار کی اولین ترحیحات میں، وزیر مملکت نسیت پرمانک

سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا گیمز کا تیسز اڈیشن جاری ہے۔ ان ونٹر گمیز میں ملک بھر سے تقریباً 15 سو کھلاڑی مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر مرکزی سرکار کی اولین ترحیحات میں، وزیرمملکت نسیت پرمانک

گلمرگ:وزیر مملکت برائے یوتھ و کھیل نسیت پرمانک نے پیر کے روز گلمرگ میں جاری کھیلوں انڈیا سرمائی کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کے لیے جموں و کشمیر اولین ترجیحات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کھیل کود کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
مرکزی مملکت نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب میں کہا کہ یہاں کے لوگوں کا کھیلوں کی طرف رجحان بہت زیادہ ہے۔ اس لیے یہاں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جا رہا ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کھیلوں انڈیا کو ہم بين الاقومی سطح پر لے جانے کا سوچ رہے تھے، لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دو برسوں تک کھیل مقابلے معطل رہنے کی وجہ سے اس بارے میں کوئی بیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا جوش اور جذبہ یہاں اس وقت ہے، اس حوالے سے سرکار دوبارہ اس بارے میں سوچے گی۔"

مزید پڑھیں:Secretary of JKSC on Khelo India کھیلو انڈیا کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، نزہت گُل

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 10 فروری سے کیا گیا ہے اور یہ کھیل مقابلے 5 روز تک جاری رہے گے۔ ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 15 سو کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس میں 11 کھیل مقابلے ہوں گے۔ کھیلو انڈیا وونٹر گیمز کا پہلا ایڈیشن سنہ 2020 میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details