بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سلطان پورہ کنڈی میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک درجن کے قریب دکان خاکستر ہوگئیں۔ تفصلات کے مطابق شمالی کشمیر کے سلطان پورہ کنڈی گاؤں میں جمعرات کی شام کو اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً تقریباً ایک درجن دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی، فوج اور پولیس نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران آٹھ دکان خاکستر ہو گئیں۔
Fire in Baramulla بارہمولہ میں کئی دکانیں آتشزدگی کا شکار - جموں و کشمیر میں آتشزدگی کا واقعہ
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سلطان پورہ کنڈی علاقے میں دکانوں میں آگ لگ گئی۔ فائر ٹینڈر اور پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ Fire Broke Out in Shops Baramulla
بارہمولہ کی دکانوں میں آتشزدگی
ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بڑے سانحہ کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک آفیسر نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو کو بتایا کہ سلطان پورہ کنڈی میں آگ کی واردات رونما ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹینڈرز کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سے ہوئے نقصان کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
Last Updated : Aug 19, 2022, 6:48 AM IST