اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Baramulla بارہمولہ انکاونٹر میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع ملی تھی۔ Jammu and Kashmir Encounter

Encounter in Baramulla
بارہمولہ میں انکاونٹر

By

Published : Oct 26, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Oct 26, 2022, 3:15 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل چندوسہ کے سلطان پورہ علاقہ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ہے۔

بارہمولہ میں انکاونٹر

ذرائع کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی جھڑپ کے دوران فوج کا ایک اہلکار معمولی طور زخمی بھی ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں زخمی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس دوران فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے پورے علاقہ کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ سلطان پورہ جنگلات کے اندر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2022, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details