اس تقریب کے بعد انہوں نے شمالی کشمیر کے 24 پولیس اہلکاروں کو ڈی جی پی پولیس مڈل سے بھی نوازا۔
کشمیر: 24 پولیس اہلکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا دلباغ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'پولیس اچھی کارکردگی کے لیے ہر وقت ان آفیسرز کو نوازتی ہے جو اپنی محنت سے پولیس کا نام روشن کرتے ہیں اور امن امان قائم رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں۔'
دلباغ سنگھ نے مزید بتایا کہ 'شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کی تعداد کافی کم ہو گئی ہے اور کشمیر میں امن وامان قائم ہو رہا ہے۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہاں کے لوگوں نے ملیٹنسی کے دور میں کافی تکلیف اٹھائی ہے اور اب یہاں کے حالات میں کافی بہتری آگئی ہے۔'